دمشق(اے ایف پی)دمشق کی نئی حکومت کی افواج نے ہفتہ کے روز شمالی شام میں ایک اسٹریٹجک ڈیم کے ارد گرد اپنے اہلکار تعینات کردیئے ہیں ، سرکاری میڈیا نے اطلاع دی کہ خود مختار کرد انتظامیہ کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت عمل میں آئی ۔ اس معاہدے کے تحت، امریکا کی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے کرد زیر قیادت جنگجو اس ڈیم سے پیچھے ہٹ جائیں گے جسے انہوں نے 2015کے اواخر میں داعش سے چھینا تھا۔