دمشق (اے ایف پی) شام کے جنوب میں طاقتور مسلح دھڑے جس کی قیادت منحرف فوجی افسر احمد العوذہ کررہے تھے نے اپنے گروپ کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو حکومتی مسلح افواج میں شامل کررہے ہیں۔ کرنل محمد الحورانی نے ایک بیان میں کہا، "ہم، ماضی میں آٹھویں بریگیڈ کے سابقہ نام سے جانے جانے والے ارکان، سپاہی اور افسران، باقاعدہ طور پر اس تشکیل کو تحلیل کرنے اور اس کی تمام فوجی اور انسانی صلاحیتوں کو وزارت دفاع کے حوالے کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔"