• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ سے بات چیت صرف جوہری پروگرام اور پابندیوں پر رہے گی، ایران

کراچی(اےایف پی،نیوزڈیسک)ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ کے ساتھ اور عمان کی ثالثی میں ہونے والی مزید مکالمت بھی بالواسطہ ہی ہو گی اور توجہ صرف ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق اور امریکی پابندیوں کے خاتمے پر رہے گی۔ایرانی دارالحکومت تہران سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق خلیجی ریاست عمان کی ثالثی میں مسقط میں امریکہ اور ایران کے مابین بالواسطہ بات چیت کا، جو اولین مرحلہ کل ہفتہ 12اپریل کو مکمل ہوا، اس کے اختتام پر یہ اتفاق رائے ہو گیا تھا کہ دونوں ممالک کے وفود سات دن بعد دوبارہ بالواسطہ مذاکرات کے لیے ملیں گے۔
دنیا بھر سے سے مزید