جموں (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد نے ضلع پونچھ کے علاقے دھرانہ مینڈھر میں گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر کے 22سالہ طالب علم کو حملہ کر کے قتل کر دیا۔حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ نامعلوم افراد نے ایک نوجوان پر اس کے کرائے کے کمرے کے باہر تیز دھارآلے سے حملہ کیا۔اسے تشویشناک حالت میں ایس ڈی ایچ مینڈھر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔مقتول کی شناخت کوٹن مینڈھر کے اسرار علی ولد محمد سلیم کے طورپر ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی فورسز نے ماضی قریب میں متعدد نوجوانوں کو اٹھایا اوربعد میں ان کی لاشیں پونچھ اور راجوری اضلاع میں مختلف علاقوں سے برآمد ہوئیں۔