کراچی(نیوزڈیسک)شام کے صدر احمد الشرع اتوار کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ احمد الشرع کا بطور صدر کسی خلیجی ملک کا دوسرا دورہ ہوگا۔ان کے ہمراہ وزیر خارجہ اسد الشبانی بھی ہوں گے، جنہوں نے اس سال کے اوائل میں یو اے ای کا دورہ کیا تھا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ا کے مطابق، دورے کے دوران شامی صدر اور اماراتی قیادت کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت متوقع ہے۔الشرع نے فروری میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جو جنوری میں صدارت سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔