پورٹ سوڈان(اے ایف پی) سوڈان کے نیم فوجی دستوں نےدارفر کےقصبے ام کدادہ میں 2 روز کے دوران 56افراد کو ہلاک کر دیا، مقامی کمیٹی کے مطابق جمعے اور ہفتے کے روز ہونے والی ہلاکتوں میں مقامی لوگوں کو نشانہ بنایا گیا،فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے، بتایا جاتا ہےکہ آر ایس ایف جنگجوؤں کے ہاتھوں اس قصبے کو فوجی دستوں سے چھینے جانےکےبعدبعد آر ایس ایف نے شمالی دارفور کے محصور دارالحکومت الفشر پر حملے تیز کردیئےہیں۔