• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ سمیت شمالی چین میں طوفانی ہوائیں، سیکڑوں پروازیں منسوخ

بیجنگ (اےایف پی)بیجنگ اور شمالی چین کے بعض علاقوں طوفانی ہواؤں کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ اور ریل سروسز معطل کر دی گئی ہیں،۔ ان علاقوں کے رہائشیوں سے سے کہاگیا ہےکہ وہ غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔سمر پیلس، ٹیمپل آف ہیون، بیجنگ چڑیا گھر اور یونیورسل سٹوڈیو تھیم پارک سمیت کئی سیاحتی مقامات کو بھی عارضی طور پر بند اور اتوار کو ہونے والی ہاف میراتھن کو بھی ملتوی کر دیا گیاہے ،چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن (سی ایم اے) نے کہا کہ طوفانی ہوائیں منگولیا کےاوپر بننےوالے سسٹم سےشروع ہوئیں اور پورے شمالی چین میں پھیل گئی ہیں، بعض مقامات پرہوا کی رفتار1951میں ریکارڈطوفانی ہواؤں سے بھی زیادہ ہے۔ طوفانی ہواؤںسے3ہزار کے لگ بھگ گاڑیوں کو نقصان پہنچاہے۔ 

دنیا بھر سے سے مزید