واشنگٹن (اے ایف پی) وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ’’صحت بہترین‘‘ ہے۔ ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ، جو 78سال کے ہیں، نے اپنی دوسری مدتِ صدارت کے آغاز سے ہی بارہا اپنی قوت اور توانائی پر فخر کا اظہار کیا ہے، جبکہ انہوں نے اپنے 82سالہ ڈیموکریٹک پیشرو جو بائیڈن کو کمزور اور ذہنی طور پر نااہل قرار دیتے ہوئے مذاق کا نشانہ بنایا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے شیئر کیے گئے معالج کے خط میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ شاندار ذہنی اور جسمانی صحت کے حامل ہیں اور بطور سپریم کمانڈر اور سربراہِ مملکت اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے مکمل طور پر موزوں ہیں۔