بیروت (اے ایف پی) حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے بیشتر فوجی مقامات لبنانی فوج کے کنٹرول میں دے دیئے گئے ہیں۔27نومبر کے جنگ بندی معاہدے ، جس نے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے سے جاری تنازع ، بشمول دو ماہ کی مکمل جنگ کو ختم کیا، میں شرط عائد کی گئی تھی کہ صرف اقوام متحدہ کے امن دستے اور لبنان کی فوج کو ملک کے جنوبی حصے میں تعینات کیا جائے گا۔