مظفرآباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت عام آدمی پارٹی مظفرآباد نے الیکشن کے بعد مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا ۔جس میں مسلم لیگ ن کی حالیہ کامیابی پر اظہار تشکر کیا گیا اور کامیابی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا ۔اجلاس کی صدارت محمد بشیر خان نے کی ۔اجلاس میں دیگر قائدین علی رضا اکبر ایڈووکیٹ،ارشد محمود ایڈووکیٹ،احمد ملی ایڈووکیٹ ،ظہراب قمر،عبدالشکور چوہدری ،پروین بتول نے شرکت کی ۔پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار زاہد مصدق و دیگر قائدین مسلم لیگ کی قیادت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ نمبر تین مظفرآباد سٹی سے نو منتخب امیدوار اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی کو اہم وزارت دی جائے تاکہ مظفرآباد کے ساتھ روا رلکھی گئی 15سالہ ناانصافیوں کا ازالہ ہو سکے اور حلقہ نمبر تین مظفرآباد سٹی میں تعمیر و ترقی کے دور کا بیرسٹر افتخار گیلانی کی قیادت میں آغاز ہو سکے ۔تاکہ بیرسٹر افتخار گیلانی کیلئے عوام سے کیے گئے وعدے کو ایفا کرنے کا موقع فراہم ہو سکے ۔