ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو جھانسہ دےکر تاوان کے لیے اغواء کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مجرمان کی موجودگی میں مقدمے کا فیصلہ سنایا۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان آمنہ عروج، ممنون حیدر اور ذیشان قیوم کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی، جبکہ حسن شاہ سمیت 8 ملزمان کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔
فیصلہ سنانے کے لیے آمنہ عروج سمیت دیگر مجرمان کو جیل سے عدالت میں لایا گیا تھا، عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے پر گزشتہ ہفتے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو گزشتہ برس 15 جولائی کو تاوان کے لیے اغواء کیا گیا تھا۔
21 جولائی کو سندر پولیس نے اغواء اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔