• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری مذاکرات، ایرانی وزیرِ خارجہ روس کا دورہ کرینگے

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی — فائل فوٹو
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی — فائل فوٹو

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی امریکا سے حالیہ جوہری مذاکرات پر بات چیت کے سلسلے میں روس کا دورہ کریں گے.

ترجمان ایرانی وزیرِ خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی روس کے طے شدہ دور ے پر رواں ہفتے کے آخر میں جائیں گے.

انہوں نے بتایا کہ یہ دورہ مسقط مذاکرات سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ 12 اپریل کو مشرق وسطیٰ کے امریکی مندوب اسٹیو وٹ کوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان عمان میں ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان 2015ء کے معاہدے کے خاتمے کے بعد پہلی بار اعلیٰ ترین سطح پر جوہری مذاکرات ہوئے۔

ایران اور امریکا نے مذکورہ ملاقات کو تعمیری قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید