سرگودھا (نمائندہ جنگ) شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔شہر میں 10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے۔ مختلف علاقوں میں معمولی ہوا چلنے یا بارش آنے پر شہر کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرجاتے ہیں جو شہریوں کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں ۔شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے۔