سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) موسلادھار بارش سے نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا بدھ کی صبح ہونے والی بارش کی وجہ سے شہر جھیل کا منظر پیش کرنے لگا۔ خواتین یونیورسٹی روڈ، شفاخانہ حیوانات، چوک علامہ اقبال، ریلوے کراسنگ ریلوے روڈ، کچہری روڈ،ابیٹ روڈ، دراہ آرائیاں، ٹرنک بازار، الیکٹرانکس مارکیٹ، نہالچند سڑیٹ،روڈس روڈ، کریم پورہ سمیت مرکزی شاہراہوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہو نے کے باعث پیدا ہونے والی پھسلن اور کیچڑ کی وجہ سے آنے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔طالبات اور ان کے والدین نے یونیورسٹی کے راستے بندہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او آصف طفیل سے نکاسی آب کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے۔