سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)اڑھائی کلو منشیات برآمد کرکے4افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ کوتوالی کے علاقہ چوک یتیم خانہ سے پولیس نے ز بیر سے 130گرام چرس، تھانہ رنگپورہ کے علاقہ جوبلی چوک سے عدنان سے1120گرام چرس ، گؤشالہ سے صدیق سے1155گرام چرس، زمان سے525گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور انکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔