• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ہسپتال گوجرانوالہ کی سی ٹی سکین مشین خراب

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سول ہسپتال گوجرانوالہ کی سی ٹی سکین مشین خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور غریب مریضوں کو ہزاروں روپے فیس کے عوض پرائیویٹ اداروں سے سی ٹی سکین کروانا پڑتی ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر انور امان نے بتایا کہ موجودہ سی ٹی سکین دس بارہ سال پرانی ہے اس ماڈل کا پرزہ نہیں مل رہا ہے۔  اب کمپنی کے نمائندے نے امریکہ میں کمپنی کو پرزے کا آرڈر دیا ہے چار پانچ روز میں مشین ٹھیک ہو جائے گی۔
تازہ ترین