آسٹریلیا میں مجموعی طور پر 918 افراد ایک ساتھ 150 ٹیبلوں پر گیمز آف مونوپلی کھیلنے کےلیے بیٹھے اور انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
ریکارڈ بنانے کی یہ کوشش سڈنی میں بچوں میں دماغی کینسر کےلیے فنڈز جمع کرنے اور اس حوالے سے شعور بیدار کرنے والے ادارے لٹل لیگز فاؤنڈیشن اور 2017 میں برین کینسر سے مرنیوالی 6 سالہ بچی الیگیرا کے والدین سوئے ایلن اور مارینو ویسیلیو نے منعقد کی۔
اس موقع پر سوئے ایلن ویسیلیو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ ایک ایسی جگہ تخلیق کریں جہاں جوان اور معمر افراد اکٹھے ہوں اور کسی چیز کا جشن منائیں جس پر سب کو فخر ہو۔
ہماری خواش تھی کہ تمام لوگوں میں اس بیماری (برین کینسر) جس نے ہماری بیٹی ہم سے لے لی اس کے بارے میں شعور بیدار ہو۔
یہ دوسری کوشش لٹل لیگز فاؤنڈیشن نے آرگنائز کی، اس سے قبل کی گئی کوشش جس میں مونو پلی کھیلنے والے زیادہ افراد کی شرکت میں 30 لوگوں کی کمی تھی۔
واضح رہے کہ پرانا ریکارڈ 733 افراد کی شرکت پر مبنی تھا۔