گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہر کا اہم ترین نیائیں چوک تجاوزات کی بھرمار سے شہریوں کیلئےدرد سر بن گیا ‘دکانداروں کی طرف سے کی گئی تجاوزات اور بقیہ سڑک پرموٹرسائیکل رکشہ والوں کاقبضہ ہونے سے یہاں سے گزرنا محال ہے‘ شہری عرصہ دراز سے مطالبہ کرتے چلے آ رہے ہیں کہ چوک نیائیں سےتجاوزات کاخاتمہ کیا جائے‘ دکانداروں نے کئی کئی فٹ تک سڑک پر قبضہ جما رکھا ہے جس سے سڑک انتہائی تنگ ہوچکی ہے ۔علاوہ ازیں بجلی اور ٹیلیفون کے پولوں کو بھی سڑک سے ہٹایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی قائم رہے اورشہریوں کو ریلیف مل سکے۔