• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواں کلی ہنہ بائی پاس کی معیاری تعمیر ناگزیر ہوچکی‘ پشتونخوامیپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مین نواں کلی روڈ ، ہنہ بائی پاس، نواں کلی چشمہ ، سرہ غورگئی ، سرہ خولہ لنک روڈ پر کنٹینرز، ٹرکوں سمیت ہیوی ٹرانسپورٹ کے باعث سڑکیں خستہ ہوچکی ہیں علاقہ مکین گردوغبار ، ٹریفک کی بندش کے باعث مشکلات سے دوچار ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ ان سڑکوں کی معیاری تعمیر ناگزیر ہے تب تک ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے مخصوص وقت یا متبادل روٹ استعمال کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں بیان میں کہا گیا کہ نوا ں کلی مین روڈ،ترین شار اور سرہ غوڑگئی تک روڈ کا کئی بار سروے ہوچکاہے لیکن کام کا آغازنہ ہونا افسوسناک ہے ۔
کوئٹہ سے مزید