• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائلرز کو ریلیف نہیں دیا گیا، صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کاشف ممتاز—فائل فوٹو
پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کاشف ممتاز—فائل فوٹو 

صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن انور کاشف ممتاز نے کہا ہے کہ فائلرز کو ریلیف نہیں دیا گیا۔

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کاشف ممتاز نے کہا ہے کہ ملکی معیشت گئے سال کے مقابلے میں بہتر  ہے، بہتری ورکرز ترسیلات سے، ٹیکسوں کی شرح بڑھانے اور ادھار لےکر آئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ٹیکس کلیکشن ایک سال میں بہتر نہیں ہوا، رواں مالی سال کی 3 سہ ماہیوں میں ٹیکس اہداف حاصل نہیں ہوئے۔

صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پائیدارمعاشی ترقی کے لیے ٹیکس کلیکشن کو بہتر بنانا ہو گا۔

انہوں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس بیس بڑھانے پر توجہ دے۔

انور کاشف ممتاز نے یہ بھی کہا ہے کہ تنخواہ دار پر ٹیکسوں کا بوجھ کم نہیں کیا گیا۔

تجارتی خبریں سے مزید