کراچی (اسٹاف رپورٹر) بن قاسم اسٹیشن پر مال گاڑی کی 2ویگنز پٹڑی ی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں اپ اور ڈاؤن ٹریک بند ہونے سے ٹرین سروس معطل ہوگئی اور رحمان بابا ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ گرین لائن ، ملت ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔