کراچی(اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے عید الفطر کی آمد کے موقع پر شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ چوراہوں بازاروں اور شاپنگ مالز پر نظر نہ آئیں پیشہ ور بھکاری شہریوں کی پریشانی کا باعث ہیں،کمشنر آفس کے مطابق جاری مہم میں گزشتہ دس روز میں 144پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔