• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا، مجلس وحدت مسلمین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے تحت کراچی پریس کلب میں شہدائے فلسطین اور القدس کی یاد میں چراغاں کیا گیا اور تصویری نمائش ہوئی جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کےرہنماوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ،تقریب میں شرکاء سے خطاب میں صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں آج جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا،پاکستان بھر میں مختلف اجتماعات منعقد کئے جائیں گے، احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی جائیں گی ،علماء و خطبہ جمعہ کے اجتماعات میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے،انہوں نے کہا کہ اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے ،حماس، حزب اللہ، انصار اللہ سمیت تمام مقاومتی تنظیموں کو سلام پیش کرتے ہیں ،عالم اسلام کے عظیم رہنما شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قربانی و شہدائے راہ بیت المقدس کا خون رائے گاہ نہیں جائے گا،انہوں نے کہا کہ ایران میں امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف پوری دنیا سراپا احتجاج ہے، بہت جلد قبلہ اول بیت المقدس آزاد اور اسرائیل مکمل نابود ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید