کراچی (اسٹاف رپورٹر )نارتھ ناظم آباد میں ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کے سبب پیش آیا ، متوفی کی عمر 25 سالہ اور زخمی خاتون کی عمر 20سال معلوم ہوئی ہے جبکہ فوری شناخت نہیں ہوسکی ،خاتون کی حالت شدید تشویشناک جسے عباسی شہید اسپتال سے جناح اسپتال علاج کے لئے منتقل کردیا ہے۔ دریں اثناء ماڑی پور روڈ پرنامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا۔