• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابقتی کمیشن، PIA پر عائد ایک کروڑ جرمانہ اپیل خارج ہونے پر وصول

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر)مسابقتی کمیشن نے پی آئی اے پر عائد کردہ ایک کروڑ روپے کا جرمانہ اپیل خارج ہونے پر وصول کر لیا ، سی سی پی نے 2008 میں پی آئی اے پر مارکیٹ میں اجارہ داری کا غلط استعمال کرتے ہوئے حج کرایوں میں اضافہ پرجرمانہ عائد کیا تھافیصلے کو پی آئی اے نے عدالت میں چیلنج کر رکھا تھاسپریم کورٹ نے پی آئی اے کی اپیل کو کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل بھجوا دیا تھا کیونکہ کمیشن کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا مناسب فورم کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل ہی ہے، ٹربیونل نے اپیل پی آئی اے کی عدم پیروی پر اپیل خارج کر دی جس کے بعد قانون میں دیا گیا وقت گزرنے پر کمپٹیشن کمیشن نے پی آئی اے کے بنک اکاوئنٹ منسلک کر کے جرمانہ ریکور کر لیا۔
اہم خبریں سے مزید