ٹھٹھہ (نامہ نگار) کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ،وزیر مملکت محفوظ رہے ،وزیر مملکت مذہبی امور کھیئل داس کوھستانی کی گاڑی پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنوں کا حملہ ٹماٹر اور انڈے پھینکے گئے، وزیراعظم شہباز شریف کا وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کو ٹیلی فون گاڑی پر حملہ کی تفصیلات معلوم کی ،تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی کو مین بس اسٹاپ پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنوں نے روکنے کی کوشش کی اس موقع پر کارکن کینالز کے خلاف نعرہ بازی بھی کر رہے تھے سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر اور کارکنوں نے گاڑی نا رکنے پر ٹماٹر اور انڈوں سے حملہ کردیا تاہم ڈرائیور گاڑی تیزی سے نکال کر لے گیا اس موقع پر وزیر مملکت مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی نے واقعہ کی مذمت کرتےہوئے ایس ایس پی کو صورت حال سے آگاہ کیا جبکہ سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر سید جلال شاہ نے کہاکہ کینالز کے منصوبے کے منسوخی کا جب تک وفاق اعلان نہیں کرے گا ھم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔