• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگائی جائے: سابق یورپی سفراء کا مطالبہ

58 یورپی سفراء نے کھلے خط میں مطالبہ کیا کہ اسرائیلی کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگائی جائے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 58 سابق یورپی سفراء نے غزہ کی صورتحال پر ایک کھلا خط لکھ کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

58 سفراء نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو یرغمال بنانے کی مذمت کرتے ہیں، اس عمل پر کسی قسم کی صفائی قابل قبول نہیں کرتے۔

سفراء نے کہاکہ غزہ میں اسرائیلی کی جانب سے ہولناک انداز میں روزانہ ظلم کیا جارہا ہے، پورے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف منظم انداز میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور ان کو بے گھر کیا جارہاہے۔

ان سابق سفارتکاروں نے کہا کہ ہماری زندگیاں اسی سفارتکاری کے عمل میں گزریں، ہم عالمی قوانین کی اہمیت کو جانتے ہیں، ہم جانتے ہیں ہم نے یورپی یونین اپنے لوگوں کے مفاد کا تحفظ کیا، مگر اب ایسا لگتا ہے یورپی یورنین کی ساکھ متحرک نہ ہونے کی وجہ سے خطرے میں ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ نیتن یاہو گزشتہ 21 مہینوں سے پُرتشدد کارروائیوں میں غزہ میں تباہی مچائی گئی، غزہ کی مجموعی آبادی کا 10 فیصد آبادی کو قتل کیا گیا، جن میں 10 ہزار بچے شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید