کراچی(نیوزڈیسک)عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بھی سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کردی۔انجلینا جولی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا تھا کہ غزہ فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والی کی اجتماعی قبر بن چکا ہےاور فلسطینیوں کی زندگیاں ایک بار پھر منظم طریقے سے تباہ کی جا رہی ہیںپوسٹ میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر فضائی، زمینی اور بحری حملوں میں شدت آگئی ہے اور نہ صرف فلسطینی عوام کو جبری طور پر بے گھر کیا جارہا ہے بلکہ امداد کو بھی جان بوجھ کر روکا جا رہا ہے، اس طرح فلسطینیوں کی زندگیاں ایک بار پھر منظم طریقے سے تباہ کی جا رہی ہیں۔اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے شدید غم وغصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی 20سال تک خیرسگالی کی سفیر اور نمائندہ خصوصی رہی ہیں اور ماضی میں بھی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں۔