• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ حج ٹور آپریٹر انتظار میں تھے کہ مزید توسیع ملے گی، محمد یوسف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے67 ہزار پاکستانی عازمین کا حج خطرے میں پڑنے کے معاملے پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ پرائیوٹ حج ٹوئر آپریٹر اس انتظارمیں تھے کہ مزید توسیع ملے گی ہماری کوشش یہی ہے کہ جو پاکستانیو ں کے لئے کوٹہ تھا وہ حاجی ضرور جائیں سینئر اینکر عاصمہ شیرازی نے کہا کہ کینالز سے متعلق اصل فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں نہیں بلکہ بااختیار حلقوں کے پاس ہے۔ 

پیپلز پارٹی سندھ میں اپنی سیاسی پوزیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ سینئر تجزیہ کار یوسف نذیر نے کہا کہ چولستان پراجیکٹ کی فزیبلٹی مشکوک لگتی ہے ہمارے ہاں سیاست زیادہ اور اصل مسئلے پر بحث کم ہوتی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہماری کوشش پہلے دن سے جاری ہے وزیراعظم کی اجازت سے میں نے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا جہاں وزیر خارجہ سے اس مسئلہ پر تفصیلی بات ہوئی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ کر کے دسمبر میں ٹائم لائن دے دی گئی تھی اس میں پرائیوٹ ٹوئر آپریٹرکا جو نمائندہ تھے ان کے بھی دستخط تھے ہم نے پھر بھی درخواست کی کہ تاریخ کو بڑھایا جائے تاکہ ہمارے حاجی محروم نہ رہیں۔ 

وزیراعظم کے نوٹس میں ہم یہ سب لے کر آئے جس کے بعد انہوں نے اسحاق ڈار سے کہا کہ سعودی حکومت سے بات کریں جس کے نتیجے میں سعودی حکومت نے دس ہزار مزید ملے ہیں۔ ان کے پاس چالیس پینتالیس دن تھے اگر وہ پیمنٹ کرتے تو یہ ساری رقم بھیج سکتے تھے یہ پرائیوٹ ٹوئر آپریٹر اس انتظار میں تھے کہ مزید توسیع ملے گی۔

سعودی عرب میں پاکستان کی نجی حج کی منظم کمپنیاں ہیں ان کے اکاؤنٹ بنے ہوئے ہیں جو رقم بھی سعودی سسٹم کم یا نامکمل ہونے کی وجہ سے منتقل نہیں ہوئی وہ وہ رقم منظم کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں ابھی تک موجود ہیں۔

اہم خبریں سے مزید