• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ 70 روز میں ملک میں بڑے فیصلے ہوسکتے ہیں،شیخ رشید احمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ 70 روز میں ملک میں بڑے فیصلے ہوسکتے ہیں۔پاناما لیکس اور کرپشن کرنے والوں نے پاکستان میں چوری کا بازار لگایا ہوا ہے اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا، اپوزیشن کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے حکمرانوں کو فرار کا راستہ مل گیاہے۔عوامی مسلم لیگ 13 اگست سے کرپشن کے خلاف تحریک شروع کرے گی۔ بدھ کی دوپہرکراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے سندھ کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے طنزیہ لہجے میں کہا کہ سندھ حکومت پرانے چیسزمیں کینڈین کٹ لگا رہی ہے۔سندھ کا فیصلہ بیرون ملک میں بیٹھے ہوئے لوگ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں سے ایک بار پھر این آر او ہوگیا ہے اور وہ پھر سے پاک ہونے جارہے ہیں ، پاکستان میں اب شفاف انتخابات کا انعقاد کسی صورت ممکن نہیں ہے ۔
تازہ ترین