• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیرج چوپڑا کی ارشد ندیم کو نیزہ بازی ایونٹ میں شرکت کی دعوت

----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

بھارت کے مشہور اولمپک ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو بھارت میں نیزہ بازی ایونٹ میں شرکت کی دعوت دے دی۔

نیرج چوپڑا مئی 2025ء میں 1 روزہ نیزہ بازی مقابلے میں شرکت کرنے جا رہے ہیں، جو ان کے نام سے منعقد ہو رہا ہے، یہ ایونٹ بنگلورو میں جے ایس ڈبلیو اسپورٹس کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے صفِ اوّل کے نیزہ بازوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

نیرج چوپڑا نے صحافیوں سے گفتگو میں تصدیق کی کہ میں نے اپنے کئی بہترین حریفوں کو دعوت دی ہے، جن میں پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی شامل ہیں۔

نیرج اور ارشد ندیم کے درمیان ایک خوش گوار تعلق اور دوستی پائی جاتی ہے، دونوں نے عالمی مقابلوں میں کئی بار ایک ساتھ شرکت کی ہے، تاہم ارشد ندیم کی بھارت آمد اور بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کچھ پیچیدگیوں سے دو چار ہو سکتی ہے۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ میری ارشد ندیم سے بات ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کوچ سے مشورہ کر کے حتمی فیصلہ کریں گے، فی الحال انہوں نے شرکت کی تصدیق نہیں کی، جب تمام ایتھلیٹس اپنی شرکت کی تصدیق کریں گے، تب ہم مکمل فہرست جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ارشد شرکت کرتے ہیں تو یہ عمل حکومتی اجازت سے مشروط ہو گا۔

ایونٹ میں بھارت کے دیگر 3 سے 4 نیزہ باز بھی حصہ لیں گے۔

امریکا، یورپ اور دیگر خطوں کے کئی اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی بھی ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید