• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری نے اغوا کے ڈر سے دوسری منزل سے چھلانگ لگادی، ٹانگ ٹوٹ گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہری نے اغوا کے ڈر سے دوسری منزل سے چھلانگ لگادی، زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل،اطلاع پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی، محمد سلیم نے پولیس ممتاز آباد کو اطلاع دی کہ ساہیوال سے سامان لوڈ کرکے احمد آباد پہنچا تو سامان اتارنے کے بعد نامعلوم افراد نے زبردستی گاڑی اندر لانے کو کہا جونہی گاڑی لیکر اندر گیا تو نامعلوم اشخاص مسلح نے مجھے گھر کی بالائی منزل پر لے گئے اور کمرے میں جانے کا کہا مجھے قوی یقین ہوگیا کہ نامعلوم اشخاص نے مجھے گاڑی سمیت مبینہ اغوا کرنا چارہے ہیں۔
ملتان سے مزید