• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحت فتح علی خان کی نصرت فتح علی خان کیساتھ ایک یادگار تصویر

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی لیجنڈ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کے ساتھ لی گئی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصویر راحت فتح علی خان نے خود فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں نوجوان راحت فتح علی خان کو صوفے پر نصرت فتح علی خان کے ساتھ بیٹھے کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ پرانی یادیں ہیں۔

راحت فتح علی خان کی اس پوسٹ کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دونوں لیجنڈ گلوکاروں کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

ایک صارف نے تو اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ اس تصویر میں راحت فتح علی خان کا چہرہ بھارتی اداکار سنجے دت سے کافی ملتا جلتا لگ رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید