لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ تجاوزات کا صرف خاتمہ کافی نہیں بلکہ ان کا مستقل تدارک اور متاثرہ علاقوں کی بحالی ازحد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو گورننس میں واضح اور مثبت تبدیلی نظر آنی چاہیے۔ چیف سیکرٹری نے کہاکہ اشیائے خورونوش کی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔