لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں خاتون نے گھریلو ناچاکی پر پیٹرول پی لیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی ایدھی ترجمان کے مطابق نشتر کالونی کی رہائشی نبیلہ نامی خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے دوران موٹر سائیکل سے پیٹرول نکال کر پی لیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔