لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندر میں اعجاز سے 1 لاکھ50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان, ہربنس پورہ میں تنویر سے 1 لاکھ35 ہزار نقدی اور موبائل فون۔ نشتر کالونی میں اویس سے 1 لاکھ 30 ہزار نقدی اور موبائل فون۔ریس کورس میں طاہر سے 1لاکھ 15ہزار اور موبائل فون۔گوالمنڈی میں شیراز سے 1لاکھ 10ہزار نقدی اور موبائل فون، اکبری گیٹ میں افتخار سے 1لاکھ نقدی موبائل اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ماڈل ٹاون اور انار کلی سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ ملت پارک اور نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔