لاہور (خصوصی نمائندہ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر عبداللہ ارشد نے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران وینڈنگ اسٹالز پر صفائی ستھرائی، اشیاء کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ مسافروں کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا گیا۔ڈی سی او ریلوے نے اسٹیشن کے مختلف دفاتر کا ریکارڈ چیک کیا، فیملی لاؤنج، ویٹنگ ایریاز اور ریزرویشن آفس میں ٹکٹنگ سسٹم کا معائنہ کیا۔