• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیسکوز کمپنیوں کی نجکاری، کارکن یونین کی مثبت کال کیلئے تیار رہیں، خورشید احمد

لاہور (نیوزرپورٹر)ڈیسکوز کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف آئندہ لائحہ عمل کا جلد اعلان کیا جائے گا بجلی کے کارکن یونین کی مثبت کال کے لئے تیار رہیں-آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری خورشیداحمد نے محکمہ بجلی کی کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے متعلق ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیسکوز کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف بجلی کے کارکن یونین کی مثبت کال کیلئے تیار رہیں ملک بھر میں واپڈا محکمہ بجلی کے ڈیڑھ لاکھ محنت کش تقریباً پانچ کروڑ صارفین کو چوبیس گھنٹے بجلی کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
لاہور سے مزید