بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی۔
رہنماؤں کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کو بھیجی گئی ہے۔
عمران خان سے ملاقات کے لیے فہرست میں کنول شوزب، مریم کلثوم اکرم، محمد احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ، مزمل اسلم اور مصدق عباسی کا نام شامل ہے۔