• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویلٹر ویٹ باکسنگ: عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

ویلٹر ویٹ باکسنگ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف ایسورن کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف ایسورن کو شکست دے دی، انہوں نے اپنے حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

عثمان وزیر نے ایک منٹ اور 41 سیکنڈز میں بھارتی باکسر کو چت کیا۔

بینکاک میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائٹ جیو سوپر سے براہ راست نشر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ عثمان وزیر نے کیریئر کی 17ویں انٹرنیشنل فائٹ جیتی، وہ
17/0 کے اسکور کے ساتھ ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید