• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمغان بین الاقوامی فراڈ گروپ کا حصہ، ایف آئی اے کا عبوری چالان پیش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ا نسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں ایف آئی اے نے مقدمہ کا 120صفحات پر مشتمل عبوری چالان پیش کردیا،عبوری چالان کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے،ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ارمغان کے لیپ ٹاپ سے پتہ لگا ہے کہ وہ بین الاقوامی فراڈ گروپ کا حصہ ہے، ارمغان اور اس کے والد کامران قریشی نے فراڈ کیلئے کمپنی بنائی تھی،  ارمغان نے اپنے ملازم افنان اشرف کے ذریعے لگژری گاڑیاں خریدیں ان کی قیمت 15 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے، ارمغان اور اسکے ساتھی امریکا کے مختلف سرکاری اداروں کے اہلکار بن کر لوگوں سے بات کیا کرتے تھے، ارمغان اپنے اثاثے کرپٹو کرنسی میں بھی منتقل کرتا تھا، اندازے کے مطابق ارمغان اپنے کالز سینٹر سے ماہانہ تین سے چار لاکھ ڈالر جبکہ سالانہ 25 بلین امریکی ڈالر ز کماتا تھا، ارمغان کے پاس آٹھ گاڑیاں موجود ہیں جسکی مالیت 154 ملین سے زیادہ ہے، ملزم کے خلاف ثبوت 18 لیپ ٹاپ میں موجود ہیں، ارمغان کی جانب سے چھوٹے پیمانے پر ڈرگز کی خرید وفروخت کا کام بھی شروع کردیا گیا تھا، ڈارک ویب کا استعمال کرتے ہوئے مختلف ملکوں سے ڈرگز منگوائی جاتی تھی ،کرپٹو کرنسی میں پیمنٹ کی جاتی تھی، امریکی شہریوں کو بیوقوف بنا کر ارمغان سالانہ 25بلین ڈالر کمایا کرتا تھا، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر مقدمہ کا حتمی چالان پیش کیا جائے،دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت نے ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان طلب کرلیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید