پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئر لائنز کےلیے فضائی حدود بند ہونے کے معاملے پر بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دلی، ممبئی، احمد آباد، امرتسر، بنگلور اور دیگر شہروں کی پروازوں کا دورانیہ بڑھ گیا، نئی دلی، ممبئی سے نیو یارک، لندن، استنبول جانے والی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا، متعدد بھارتی پروازوں کو ری فیولنگ کےلیے ویانا اور دیگر یورپی شہروں میں اتارا جانے لگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دلی سے امریکا کے لیے بھارتی ایئر لائنز لاہور سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتی تھیں، بھارتی پروازوں کو دو سے 4 گھنٹے طویل روٹ لے کر بحیرۂ عرب کے اوپر سے جانا پڑ رہا ہے۔