• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40 ہزار دہشت گردوں کو بانیٔ پی ٹی آئی کی حکومت لائی: اویس لغاری

وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری— فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری— فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ 40 ہزار دہشت گردوں کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت لائی۔

ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو یہاں لانے کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ نواز شریف نے بلوچستان کے مسلئے پر کردار ادا کیا، بھارت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کے اقدامات سے دنیا میں اس کی سبکی ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید