• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭…تعلق بھی رزق کی طرح ہوتا ہے، بدنیّتی آ جائے، تو برکت ختم ہوجاتی ہے۔

٭… کسی مضبوط پہاڑ کا بوجھ اتنا نہیں ہوتا، جتنا کسی بے قصور پر تہمت لگانے کا ہوتا ہے۔

٭… اپنی آواز کی بجائے اپنے دلائل بلند کریں، پھول، پودے بادلوں کے گرجنے سے نہیں، برسنے سے نشوونما پاتے ہیں۔

٭… زندگی میں ننانوے کام درست اور صرف ایک غلط کردو، تو لوگ تمہارے ننانوے درست کام بُھول کر ایک غلطی پکڑلیں گے۔ اِسی کو انسان کہتے ہیں، لیکن اگر ننانوے بار غلط کام کرکے صرف ایک مرتبہ توبہ کر لی، تو اللہ تعالیٰ ننانوے غلطیاں معاف کرکے ایک اچھا عمل قبول کرلے گا، اِسے رحمان کہتے ہیں۔  (پرنس افضل شاہین، بہاول نگر)