• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان ٹریفک سے بچنے کیلئے موٹرسائیکل پر نکل پڑے



بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان خود پر حملے کے کچھ دن بعد ممبئی میں موٹرسائیکل پر سواری کرتے نظر آئے۔

سیف علی خان کی نئی ایکشن تھرلر فلم جیول تھیف دی ہائسٹ بیگنز جلد ریلیز ہونے والی ہے، فلم کی ریلیز سے پہلے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سفید کُرتا پاجامہ زیب تن کیے ایک اسکوٹر چلاتے دکھائی دے رہے ہیں، جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

تاہم بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ حملے کے بعد سیف علی خان کا بغیر کسی سیکیورٹی کے عوامی مقامات پر یوں گھومنا مناسب نہیں۔

فلم کی ہدایت کاری کوکی گلاتی اور رابی گریوال نے انجام دی ہے، اس فلم میں سیف علی خان ریحان رائے نامی ایک فراڈ کرنے والے کردار میں جلوہ گر ہوں گے، جسے ایک خطرناک مجرم (جیدیپ اہلاوت) ایک نایاب ہیرا ’افریقی ریڈ سن‘ حاصل کرنے کا مشن سونپتا ہے۔

یہ فلم نیٹ فلکس اور مارفلیکس پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن ہے، جس کے پروڈیوسر سدھارتھ آنند اور ممتا آنند ہیں۔

اس کے علاوہ سیف علی خان راہول ڈھولکیا کی ایک تاریخی فلم میں بھی دکھائی دیں گے، جس میں وہ بھارت کے پہلے چیف الیکشن کمشنر سکمار سین کا کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ جیول تھیف: دی ہائسٹ بیگنز 25 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید