• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیول پول 20 ویں بار انگلش پریمیئر لیگ چیمپئن بن گئی

لیور پول (جنگ نیوز) انگلش کلب لیور پول نے اپنے ہوم گرائونڈ میں ٹوٹنہم ہوٹسپرکو ہرا کر 20 ویں مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ این فیلڈ میں چیمپئن ٹیم نے اپنے 34 ویں میچ میں ٹوٹنہم ہوٹسپر کو پانچ ایک کے مارجن سے آئوٹ کلاس کیا ۔ لیور پول کیلئے پہلے ہی ہاف میں ڈیاز، میک الیسٹر اور گیکپو نے تین گول اسکور کرکے میچ کا نتیجہ متعین کردیا تھا ۔ ٹوٹنہم ہوٹسپر کا واحد گول اسی ہاف میں بنا جو ڈی سولنکی نے اسکور کیا۔ چوتھا گول محمد صلاح نے بنایا جب کہ لیورپول کا پانچواں گول اون گول تھا، ٹوٹنہم ہوٹسپر کے کھلاڑی یوگی نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچائی، اس جیت کے بعد لیورپول کے 34میچوں کے بعد پوائنٹس کی تعداد 82 ہوگئی ۔

اسپورٹس سے مزید