• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت جاکر کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں، خاتون کرکٹر گل فیروزہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خواتین کر کٹ ٹیم کی اوپنر گل فیروزہ نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت جاکر کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں، امکان یہی ہے کہ ہمارے میچز دبئی یا سری لنکا میں ہونگے اور یہاں کی کنڈیشنز بھی ایسی ہی ہیں جیسی کہ ایشیا کہ دیگر ممالک میں ہوتی ہیں، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کا ٹورنامنٹ ایشین کنڈیشنز میں ہی کھیلیں گے، تاہم ہم بھارت میں اپنے میچز نہیں کھیلیں گے،ہم بھارت میں کھیلنے میں کوئی دلچسپی بھی نہیں رکھتے۔ ورلڈکپ کوالیفائر ہمارے ہوم گرائونڈ میں ہوئے تھے اور اسٹاف نے اسی مناسبت سے پچز تیار کی تھیں، جہاں بھی ورلڈکپ کے میچز کھیلے جائیں گے تو کنڈیشنز تقریباً ایک جیسی ہیں ہونگی۔خیال رہے کہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنزٹرافی 2025ء کیلیے بھارت نے اپنی مرودوں کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا، جواب میں پاکستان نے بھی تمام طرز کی کرکٹ کیلیے اپنی ٹیموں کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اسپورٹس سے مزید