لندن (جنگ نیوز )کرِسٹل پیلس نے ویمبلے اسٹیڈیم میں آسٹن ولا کو 0-3 سے شکست دے کر ایف اے کپ فائنل میں جگہ بنالی۔ایبیرچی ایزے نے پہلا گول 31ویں منٹ میں کیا جبکہ اسماعیلہ سر نے دو شاندار گول اسکور کر کے فتح کو یقینی بنایا۔ پیلس نے تیسری بار فائنل میں رسائی حاصل کی ہے اور اب کلب اپنی 119 سالہ تاریخ کا پہلا بڑا ٹائٹل جیتنے کے قریب ہے۔ فائنل میں اس کا مقابلہ 17 مئی کو مانچسٹر سٹی یا ناٹنگھم فاریسٹ سے ہوگا۔