سیویل (جنگ نیوز )ہسپانوی فٹبال کا سب سے بڑا مقابلہ کوپا ڈیل رے کپ بارسلونا نے جیت لیا۔ فائنل میں روایتی حریف ریال میڈرڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔ بارسلونا نے یہ اعزاز 32ویں مرتبہ اپنےنام کیا ہے ۔ میچ کا فیصلہ اضافی وقت کے آخری لمحات میں ہوا، جب فرانسیسی ڈیفنڈر جُولس کونڈے نے 116ویں منٹ میں 25 گز کی دوری سے شاندار گول داغ کر بارسا کو فتح دلائی۔ بارسلونا کی جانب سے رابرٹ لیوانڈوسکی اور پیدری جبکہ ریال میڈرڈ کیلئے وینیسیئس جونیئر اور لوکا موڈرچ نے گیند کو جال میں پہنچایا۔