• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر ) عبداللہ نواز ، محمد عماد ، سمیرا شاہد اور نمرہ بتول تورسم خان اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ جہانگیر خان روشن خان اسکواش کمپلکس میں سیمی فائنلز میں عبداللہ نواز نے اسرار احمد کو 3-0 جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں محمد عماد نے انس علی شاہ کو (جو انجری کے باعث گیم جاری نہ رکھ سکے) کو شکست دی ۔ خواتین کیٹگری میں سمیرا شاہد نے وانیہ طاہر اور نمرہ بتول نے زونیرا عمران زیر کیا۔ انڈر14 بوائز میں طہور طاہر نے رائد بن ذیشان اور فضل رحمن نے سدیس پراچہ ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔
اسپورٹس سے مزید